ابنا: آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہے کہ تہران ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کیلئے آمادہ ہے۔انھوں نے کل شام ویانا میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیاگياہے کہا کہ صرف چند ممالک ایران کے خلاف ہیں جو بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہیں۔ آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ مغربی ممالک کو چاہیئے کہ ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کی مخالفت کرنا بند کریں اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو سیاسی ادارہ بنانے سے گریز کریں۔انھوں نے کہا کہ ایران این پی ٹی معاہدے کا رکن ملک ہے جس کی بنیاد پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھنا تہران کا مسلمہ حق ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 جون 2013 - 19:30
News ID: 426817
آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہے کہ تہران ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کیلئے آمادہ ہے۔